Na meray Sukhan ko Sukhan kaho by Muzaffar Warsi - نہ میرے سخن کو سخن کہو از مظفر وارثی by Abbas published on 2017-12-01T12:44:25Z نہ میرے سخن کو سخن کہو نہ مری نوا کو نوا کہو میری جاں کو صحنِ حرم کہو مرے دل کو غارِ حرا کہو میں لکھوں جو مدحِ شہہِ اُمم ﷺ اور جبرائیل بنیں قلم میں ہوں ایک ذرہء بےدرہم مگر آفتابِ ثناء کہو طلبِ شہہِ عربی کروں میں طوافِ حُبِ نبی ﷺ کروں مگر ایک بےادبی کروں مجھے اُس گلی کا گدا کہو نہ دھنک، نہ تارا، نہ پھول ہوں قدمِ حضور ﷺ کی دُھول ہوں میں شہیدِ عشقِ رسول ﷺ ہوں میری موت کو بھی بقا کہو جو غریب عشق نورد ہو اُسے کیوں نہ خواہشِ درد ہو میرا چہرہ کتنا ہی زرد ہو میری زندگی کو ہرا کہو ملے آپ سے سندِ وفا ہوں بلند مرتبہء صفا میں کہوں محمدِ مصطفیٰ ﷺ کہو تم بھی صلے علیٰ کہو وہ پیام ہیں کہ پیامبر وہ ہمارے جیسا نہیں مگر وہ ہے ایک آئینہء بشر مگر اُس کو عکسِ خدا کہو یہ مظفر ایسا مکین ہے کہ فلک پہ جس کی زمین ہے یہ سگِ براق نشین ہے اسے شہسوارِ صبا کہو کلام: مظفر وارثی Genre Naat