Surah Al-An'am|Ayat#09-10| Dr.Humaira Tariq by Jamaat Women published on 2022-07-26T06:47:59Z Surah Al-An'am Ayah#09-10 Class#258 By: Dr.Humaira Tariq www.jamaatwomen.org 🔷 اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَیطٰنِ الرَّجِیمِ 🔷 🔸 بِسمِ اللهِ الرَّحَمٰنِ الرَّحِیمِ 🔸 🌸 سورہ الانعام 🌸 ✨ قرآن کی سورہ نمبر 6 ✨ 🌺آیت نمبر 9 * اور اگر ہم فرشتے کو اتار تے تب بھی اسے انسانی شکل ہی میں اتارتے اور اس طرح انہیں اسی شبہ میں مبتلا کر دیتے جس میں اب یہ مبتلا ہیں.* 🌼 دوسری اقوام کی طرح مشرکین مکہ بھی یہ سمجھتے تھے کہ فرشتے انسانوں سے افضل ہیں کیونکہ وہ اللہ کے نمائندے ہیں 🌱اللہ تعالی نے اس آیت میں بنی نوح انسان کے عقیدے کی اصلاح کی ہے ✨انسان فرشتوں سے بھی افضل ہے 📌دوسری بات یہ کہ انسانوں کی اصلاح کے لیے انسان ہی بھیجے جاتے ہیں ⁉️فرشتہ بھیجا جاتا تو انسانی کمزوریوں کے مطابق کیسے عمل کر کے دکھاتا 🔸اللہ تعالی نے ہمیشہ انسان کی ہدایت و رہنمائی کے لئے ہمیشہ نبی ہی بھیجا ⬅️مثال کے طور پر انسان کو حکم دیا کہ وہ نماز میں خشوع و خضوع پیدا کرے 💟نماز میں خوشوع ہے اور خشوع کا تعلق دل سے ہے ⭕فرشتہ دل کے احساسات سے بے خبر ہے وہ خوشوع و خضوع کی تعلیم دینے سے عاجز ہے 🔅انسان کی کئی طرح کی ضروریات ہیں جن سے فرشتے بری ہیں ▪️فرشتے معاشرے کی ضروریات کو نہیں سمجھ سکتے ⁉️پھر انسان کیسے فرشتے کی زندگی کو اپنے لئے اسوہ سمجھ لیتا اور پھر اس کے مطابق زندگی گزارتا ⬅️دوسری بات یہ کہ ‼️اگر اللہ تعالی ہمارے مطالبے پر فرشتے کو پیغمبر بنا کر بھیج دیتے ⚡فرشتہ ایک لطیف مخلوق ہے جوانسان کی نگاہ میں نہیں آسکتی 🍁فرشتے کو اگر اپنی اصلی شکل میں دکھا دیا جاتا تو انسان اسے برداشت نہیں کر سکتا تھا 🌼حدیث مبارکہ *حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ حضرت جبرائیل علیہ السلام کو اصلی صورت میں دیکھا تھا 🌺حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو دل و دماغ کی جو اعلی صلاحیتیں اور توانائیاں دی تھیں وہ ہم سے کئی زیادہ تھیں Genre Learning