YA SYEDA (DUA) | RIZWAN ZAIDI | 2023 by Rizwan Zaidi published on 2023-06-28T03:00:02Z Farsh e Aza Bichaya Hai Tashreef Laaye (Istagasa Bibi Syeda Zahra s.a.) by Rizwan Zaidi Written By Ali Izhar Composed & Audio by Rizwan Zaidi Videography Zohair Naqvi, Abdul Qadir, Sharim Naqvi Video Edit by One Ten Media Released by Al Mahdi Centre, DSM, Tanzania Youtube | https://youtu.be/AzkbaAYVsgs Soundcloud | https://on.soundcloud.com/M6E3F #dua #rizwanzaidi #yasyeda #Subscribe #Like #Comment ----------------------------- FOLLOW US ON SOCIAL MEDIA CHANNELS: FACEBOOK : https://www.facebook.com/alMahdicentre786/ YOUTUBE : https://www.youtube.com/channel/UC-DD6gDSo6vQ4w-KJIXq7nw Instagram : https://instagram.com/al_mahdi_center786?igshid=utdoepu580cs نوحہ یا سیدہؑ میری بھی تو قسمت جگائیے فرشِ عزا بچھایا ہے تشریف لائیے کردیجئیے کرم یہ ذرا مادرِ حُسینؑ آجائیے بڑھے گی میرے گھر کی زیب و زین میرے بھی گھر کو نور کا مرکز بنائیے نوحہ اُنھے سنائیں گے آنکھیں کریں گے نم پرسہ کریں گے بی بی خدیجہؑ کو پیش ہم اے بی بیؑ اپنی ماںؑ کو بھی ہمراہ لائیے میں ہوں غریب میرا تو کوئی نہیں یہاں یہ التجا ہے آپ سے شہزادیِ جناں دَم بھر کو آ کے میرا بھی رتبہ بڑھائیے بی بی سکینہؑ زینبؑ و کلثومؑ ساتھ ہوں لیلیٰؑ ہوں ساتھ جب شہِ مظلومؑ ساتھ ہوں اکبرؑ جواں کا غم میرے گھر میں منائیے سنتے ہیں جب کہ دشت میں اک حشر تھا عیاں گریہ کناں حُسینؑ پہ تِھیں آپ بھی وہاں مقتل میں کیا حُسینؑ پہ گزری بتائیے لاشہ پڑا تھا جس کا کبھی تپتی ریت پر اُس بے وطن کا غم ہی مناؤں میں عمر بھر اے ماں حُسینؑ کی میری ہمت بڑھائیے وہ مرکزِ نظر جسے کہتے ہیں کربلا اے سیدہؑ جہاں پہ ہے روضہ حُسینؑ کا ہر ایک ماتمی کو وہاں بھی بلائیے کرنے کو ہے ظہور امامِ فلک مقام اب ہو گا جلد خونِ حُسینی کا انتقام اے بی بی اب تو ہم کو خبر یہ سُنائیے کرنے کو ہے ظہور امامِ فلک مقام اب ہو گا جلد خونِ حُسینی کا انتقام اے بی بی اب تو ہم کو خبر یہ سُنائیے اظہارؔ بھی ہے آپ کے در پر پڑا ہُوا اور بی بیؑ کر رہا ہے مسلسل ہی التجا اِس کو مصیبتوں سے غموں سے چُھڑائیے شاعرِ اہلِ بیتؑ علی اظہارؔ